تلنگانہ کے نائب وزیراعلی محمد محمود علی اپریل کے اواخر میں راجستھان کا
دورہ کریں گے جہاں وہ راجستھان کے وزیر اوقاف سے ملاقات کرتے ہوئے اجمیر
شریف آنے والے تلنگانہ کے زائرین کے لئے تعمیر کئے جانے والے رباط کے سلسلہ
میں تفصیلی طورپر تبادلہ خیال
کریں گے۔وہ اس سلسلہ میں اراضی کے الاٹمنٹ کے مسئلہ پر بھی بات کریں گے۔تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ریاستی اسمبلی میں اس بات کا
اعلان کیا تھا کہ راجستھان حکومت سے مشاورت کرتے ہوئے وہاں تلنگانہ کے
زائرین کے لئے رباط کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔